گورنر سندھ نے عہدہ سنبھال لیا، اہم معاملات اب بھی حل طلب

اسٹاف رپورٹ
 کراچی: پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے تعلقات میں کشیدگی ختم ہوگئی ہے ۔۔

پیپلز پارٹی کراچی میں آزاد کشمیر اسمبلی کی دونوں نشستوں سے دستبردار ہوگئی اور ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کراچی پہنچ کر گورنر سندھ کا عہدہ دوبارہ سنبھال لیا ہے ۔۔ لیکن کمشنری نظام اور بعض دیگر اہم معاملات اب بھی حل طلب ہیں ۔

گورنر ہاوس کی رونقیں پھر بحال ہوگئی ہیں، صرف گورنر ہاوس ہی کی نہیں صوبے کی سیاسی صورتحال بھی بہتر ہونے کے امکانات بڑھ گئی ہیں، ڈاکٹر عشرت العباد، گورنر سندھ رات گئے کراچی پہنچے تو وزیراعلی سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں سے ملاقات کی، نہ صرف ہاتھ ملایا بلکہ دل ملانے کی بھی کوشش کی، رہنما مل چکے تو قائم علی شاہ ، گورنر سندھ اور وزیر داخلہ منظور وسان کے ساتھ صحافیوں کے سامنے آئے۔،
 
قائم علی شاہ، وزیراعلی سندھ نے کہا صوبے میں سیاسی صورتحال کی بہتری میں صدرزرداری اور متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اہم کردار ادا کیا ہے اور یہی بات گورنر سندھ نے بھی بتائی۔
 
اگرچہ گورنر سندھ کی آمد سے ایم کیو ایم کے کارکنوں نے جشن منایا ہے لیکن اب بھی کئی امور حل طلب ہیں، ایم کیو ایم کے وزرا کیا دوبارہ ذمے داریاں سنبھالیں گے اور کمشنری نظام کا مستقبل کیا ہوگا، یہ وہ سوال ہیں جن کا جواب اب تک نہیں دیا گیا ہے۔  سماء نیوز

 

Pakistani

نے

dharna

سندھ

طلب

protect

lord

tweet

Tabool ads will show in this div