آرمی چیف،فتح السیسی ملاقات،دہشتگردی کیخلاف مسلم امہ کےاتحادپرزور

CoSPjsgXEAALhmG راول پنڈی / قاہرہ : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مصر کے صدر فتح السیسی سے ملاقات کی،دونوں رہنماؤں نے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے مسلم امہ کے اتحاد پر زور دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مصر کے صدر فتح السیسی سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف مسلم امہ کو متحد کرنے کی ضرورت پر زور دیا، اس موقع پر مصر کے صدر نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مصری صدر سے ملاقات کے بعد آرمی چیف نے الاظہر یونیورسٹی میں شیخ الاظہر سے بھی ملاقات کی، جنہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔   اس موقع پرجنرل راحیل شریف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مسلم نوجوان خود کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کریں اورجدید علوم کی طرف اپنے رجحانات کو فروغ دیں۔ قبل ازیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مصر کی اسپیشل فورسز کے ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا اور مصری فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف دورہ مصر پر ہیں، جہاں اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں۔ سماء

ZARBEAZB

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div