امجدصابری کی یادمیں قوالی کی محفل
لاہور: معروف قوال امجد فريد صابري شہيد کي فني خدمات کو خراج تحسين پيش کرنے کے لئے خوبصورت تقريب سجائي گئي جس ميں نامور قوالوں کي پرفارمنس نے حاضرين پر وجد طاري کرديا۔
لاہور ميں امجد صابري کي ياد ميں سجائي گئي محفل ميں قوالوں نے شہيد قوال کا کلام سنا کر حاضرين سے خوب داد سميٹي۔ دلکش آواز، کانوں ميں رس گھولتي موسيقي اورعارفانہ کلام کولوگوں نے خوب سراہا۔
فنکاروں کا کہنا تھا کہ امجد صابري اپني خوبصورت آواز کے ذريعے ہميشہ چاہنے والوں کے دلوں ميں زندہ رہيں گے ۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ امجد صابري کي شہادت سے فن قوالي ميں جو خلا پيدا ہوا ہے اسے پورا کرنے کے لئے طويل عرصہ درکار ہے۔ سماء