چین سے دوستی ہرپاکستانی کوعزیزہے،شہبازشریف

Jul 26, 2016

CM PUNJAB IN CHINA 26-07

بیجنگ: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ چین کی دوستی ہر پاکستانی کی متاع عزیز ہے۔ پاکستان "ون چائنہ پالیسی" اور تبت کے مسئلے سمیت تمام علاقائی و بین الاقوامی امور پر چین کا ہمنوا رہا ہے۔

وزیراعلی پنجاب ان دنوں چین کے دورے پر ہیں۔ بیجنگ میں چینی نائب وزیر خارجہ ژینگ یسوئی سے ملاقات کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے خطے میں تاریخ کا دھارا بدل جائے گا۔ سی پیک منصوبوں سے خطے میں مختلف ممالک کی برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا۔ منصوبے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور انتہاپسندی کے رجحان کا خاتمہ ہوگا۔

 اس موقع پر چینی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، ترقی اور خوشحالی کے سفر میں چین پاکستان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلے گا۔ چینی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے صنعتی شعبہ کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کےلئے ہرممکن تعاون کریں گے۔  سماء

CHINA

Tabool ads will show in this div