فرانس میں گرجاگھرپردوافرادکاحملہ ناکام بنادیاگیا
پیرس: فرانس کے علاقے نورمنڈی میں گرجاگھر پر دو چاقو بردار افراد نے حملہ کرکے متعدد افراد کو یرغمال بنالیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو ہلاک کردیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق سینٹ ایٹینی ڈو رووری میں گرجاگھر میں دو چاقو بردار افرادگھس آئے۔انھوں نے وہاں موجود افراد کو یرغمال بنالیا۔پولیس کی بھاری نفری نے گرجاگھر کی عمارت کو گھیرے میں لےلیا۔
اس دوران اطراف کی عمارتوں پر بھی پولیس کے جوانوں نے پوزیشنیں سمبھال لیں۔ تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرکے حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔فوری طورپر واقعے کی ذمہ داری کسی تنظیم یا گروہ نے قبول نہیں کی۔ سماء