سندھ پولیس کےمقابلوں کا بھانڈاپھوٹ گیا

Hyd Tehelka Pkg 25-07

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/Hyd-Tehelka-Pkg-25-07.mp4"][/video]

حیدرآباد: سندھ پولیس کے ان کاؤنٹرز کا بھانڈا پھوٹ گیا ۔ حیدرآباد میں گرفتارکیے گئے تین ڈاکوؤں کو مقابلے میں مار دیا گیا۔ سماء کو حاصل ویڈیو میں ملزمان زندہ نظرآرہے ہیں۔ سندھ پولیس کے مقابلوں کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ حیدرآباد میں دو روز پہلے تین ڈاکو زندہ پکڑے گئے تھے لیکن آدھے گھنٹے میں ہی پولیس نے ملزمان کو مقابلے میں ماردیا۔

ایس ایس پی حیدرآباد عرفان بلوچ کے مطابق پولیس ان کاؤنٹر میں مارے جانے والے ملزمان کالعدم تنظیم کے کارندے تھے۔

عمرکوٹ کے ملزم اشفاق ہالیپوٹو کی پولیس سےملنے کی ویڈیو بھی موجود ہےجسے پولیس ساتھ لے گئی اور بعد میں مقابلے میں زخمی کردیا۔

سندھ پولیس نے چھ ماہ میں درجنوں مقابلے کیے جن کے دوران کئی ملزمان کو مار دیا گیا جبکہ کچھ زخمی ہوئے۔ سماء

police encounters

Tabool ads will show in this div