پنجاب پولیس کا کارنامہ، 4 سالہ بچے کیخلاف مقدمہ درج

Jul 25, 2016

Ryk Child Arrest Bpr Vo 25-07

رحیم یار خان میں پولیس کا کارنامہ، 4 سالہ بچے کیخلاف غیر قانونی طور پر پیٹرول فروخت کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔

رحیم یار خان کی تحصیل خان پور کے علاقہ ظاہر پیر کے تھانہ میں پولیس نے 4 سالہ بچے کیخلاف غیر قانونی طور پر پیٹرول فروخت کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔

شہزاد اپنے والد مزمل حسین کیساتھ عبوری ضمانت کیلئے خان پور کے ایڈیشنل سیشن جج محمد زبیر چغتائی کی عدالت میں پیش ہوا، فاضل جج نے نے مقدمہ کے تفتیشی افسر اور مدعی کی جواب طلبی کرتے ہوئے دونوں کو طلب کرلیا۔

گزشتہ روز ڈسٹرکٹ افسر سول ڈیفنس رحیم یار خان سید علی رضا کی طرف سے دی گئی تحریری درخواست پر 4 سالہ بچے پر غیر قانونی طور پر پیٹرول فروخت کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سماء

PUNJAB

RahimyarKhan

Tabool ads will show in this div