خورشید شاہ بھی وزیراعلیٰ سندھ کو ہٹانے کے فیصلے سے لاعلم

Khursheed-Shah

اسلام آباد : وزیر اعلی سندھ کو فارغ کرنے کا بڑا فیصلہ، پیپلز پارٹی نے سینئر رہنماؤں کو مشاورت کے قابل بھی نہ سمجھا، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو بھی فیصلے کا میڈیا سے پتہ چلا،  نئے وزیراعلیٰ سے اچھے کاموں کی اُمید لگالی۔

پیپلز پارٹی نے سندھ حکومت کا کپتان بدلنے کا فیصلہ دبئی میں کرلیا مگر اپنے اپوزیشن لیڈر کو اتنے بڑے فیصلے کی خبر تک نہ دی، جس پر خورشید شاہ کو شکوہ بھی بہت ہے۔

کہتے ہیں پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت نہیں کی گئی، فیصلے کا میڈیا کے ذریعے  پتہ چلا لیکن ساتھ ہی انہوں نے اُمید ظاہر کی ہے کہ نئے وزیراعلیٰ کے آنے سے بہتری بھی آئے گی۔

اپوزیشن لیڈر نے الیکشن کمیشن ارکان تقرری کے معاملے پر عمران خان کی تنقید کو بلاجواز قرار دیا اور کہا کہ جسٹس (ر) الطاف ابراہیم کے نام پر شاه محمود قریشی کو اعتماد میں لیا گیا تھا، جسٹس طارق کھوسہ کے نام پر خود پی ٹی آئی نے اعتراض کیا تھا۔ سماء

KhursheedShah

cm sindh

bilawal bhutto zardari

Tabool ads will show in this div