پشاور : کور کمانڈر پشاور نے گورنر خیبرپختونخوا اقبال جھگڑا سے ملاقات میں صوبے میں امن و امان، فاٹا کی صورتحال، جب کہ غیر قانونی افغان باشندوں کی بے دخلی سے ملاقات تبادلہ خیال کیا۔
سماء کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدايت الرحمان نے گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے ميں امن و امان خصوصاً فاٹا ميں سيکيورٹی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خيال کیا گیا۔
سماء کے مطابق ملاقات میں ٹی ڈی پیز کی اپنے علاقوں کو واپسی، جب کہ متعلقہ علاقوں کا انتظام صوبائی حکومت کے ذمے سوپنے سے متعلق بھی گفت گو کی گئی۔ کور کمانڈر پشاور نے ٹی ڈی پیز کی بحالی اور علاقے میں بحالی سے متعلق گورنر کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ سماء