وسطی کرم ایجنسی میں گیارہ دہشت گرد ہلاک


اسٹاف رپورٹر
کرم ایجنسی: وسطی کرم ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے گیارہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ان کے تین ٹھکانے تباہ کر دیئے اور مزید تین علاقوں کا کنٹرول حاصل کر لیا۔
سکیورٹی فورسز نے وسطی کرم ایجنسی میں کارروائی کرکے قورت، سپیرکیٹ، اور فونگی کے علاقوں کو دہشت گردوں سے خالی کرا لیا۔ جھڑپوں میں گیارہ دہشت گرد مارے گئے اور سات زخمی ہوگئے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے۔ آپریشن میں فورسز کے زمینی دستوں کے ساتھ ساتھ جیٹ طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔ کرم ایجنسی میں آپریشن کے دوران اب تک پچاس سے زائد دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ اور سکیورٹی فورسز نے سات اہم علاقے۔ فونگی، قورت، سپیرکیٹ، گواکی۔ ڈھمبکی، سنگڑابہ اور منتوں کو دہشت گردوں سے خالی کرا لیا ہے۔ اور مزید پیش قدمی جاری ہے۔ آپریشن کی  وجہ سے چھ ہزار سے زائد خاندان علاقے سے نقل مکانی کرچکے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ارشد خان کے مطابق متاثرین کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ اور عارضی ریلیف کیمپ میں رہائش پذیر افراد کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ سماء

میں

tests

hsbc

Tabool ads will show in this div