کراچی والوں کے لئےاچھی خبرآگئی
کراچی: پانی کو ترسے شہریوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ حب ڈیم سے کراچی کو پمپنگ کے ذریعے پانی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے۔
سماء کے مطابق حب ڈیم سے 11 چھوٹے بڑے پمپ لگاکر کراچی کو 24 گھنٹے پانی فراہم کیاجارہاہے۔حب ڈیم میں حالیہ بارشوں کے بعد پانی ڈیڈ لیول سے بڑھا توواٹربورڈ نے پمپ لگا کرکراچی کوپانی کی فراہمی شروع کردی ہے۔
حب ڈیم میں اگر پانی کی سطح کم نہ ہوئی تواورنگی، بلدیہ سمیت ضلع غربی کے دیگر علاقوں کو چار مہینے تک روزانہ 45 ملین گیلن پانی فراہم کیا جائےگا۔
واٹربورڈ کے مطابق پانی کی سپلائی بڑھانے کے لیے آئندہ چند روز میں مزید 10الیکٹریکل پمپ نصب کئے جائیں گے۔ سماء