مووآن پاکستان کے رہنماؤں کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع

ihc-reprimands-ig-islamabad-bani-amin-5293

اسلام آباد:  ہائی کورٹ نے مووآن پاکستان کے علی رضا اور آصف اقبال کی ضمانت قبل از گرفتاری میں جمعرات تک توسیع کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس  محسن اختر کیانی نے آرمی چیف کے حق میں بینرز لگانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس میں کہا کہ ہائیکورٹ نے مخصوص حالات میں ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی، اب حالات ایسے نہیں کہ ہائیکورٹ اس کیس کی سماعت کرے۔ جس کے بعد عدالت نے ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں جمعرات تک توسیع کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

 عدالت نے ملزمان کو سیشن کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔ سماء

high court

Move On Pakistan

Tabool ads will show in this div