بھارت میں ٹرین کی اسکول وین کوٹکر،7بچے ہلاک

Jul 25, 2016

train

نئی دلی: بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے بڈھوہی میں پھاٹک پر دروازہ نہ ہونے سے اسکول وین تیز رفتار ٹرین سے ٹکراگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورانسی سے الہ آباد آنے والی ٹرین بغیررکاوٹ پھاٹک پراسکول وین سے ٹکراگئی۔ یہ حادثہ مدھو سنگھ ریلوے اسٹیشن کے نزدیک پیش آیا۔ اسکول  وین میں 19 بچے سوار تھے۔ حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر بچوں کے بستے اور دیگر سامان بکھرگیا۔

حادثہ اس قدر شدید تھا کہ وین کے پرخچے اڑگئے۔زخمیوں کو بی ایچ یو اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ سماء

TRAIN ACCIDENT

world news

Tabool ads will show in this div