دبئی بیٹھک؛رینجرزاختیارات میں توسیع کی منظوری آگئی

Jul 25, 2016

Rangers Powers Extention Pkg 25-07 Arsalan

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/Rangers-Powers-Extention-Pkg-25-07-Arsalan.mp4"][/video]

کراچی: پيپلزپارٹي کي اعليٰ قيادت نے کراچي ميں رينجرز کے اختيارات ميں تين ماہ کي توسيع کي منظوري دے دي ۔ رینجرز کو کراچي کے علاوہ سندھ کے کسي بھي شہرميں کارروائي سے قبل وزيراعليٰ کو اعتماد ميں ليناہوگا ۔ آصف زرداری کي زيرصدارت دبئی میں ہونے والے دوسرے اجلاس ميں  پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے چارگھنٹے تک بلاول ہاؤس میں اہم بیٹھک بیٹھک لگائی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی تبدیلی اور دیگر اہم فیصلوں سمیت شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری نے رینجرز کے اختیارات میں تين ماہ کي  توسیع کی منظوری دے دی۔

مزید پڑھیے: پیپلز پارٹی کا وزیراعلیٰ سندھ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں سندھ میں رینجرز کے اختیارات صرف کراچی تک محدود کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی ۔  فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کےعلاوہ سندھ کے  کسی بھی شہر میں کارروائی سے قبل رینجرز کو وزیراعلیٰ سندھ کو اعتماد میں لینا ہوگا۔

رینجرز صرف دہشت گردی، اغوا برائے تاوان اور سنگین جرائم کے ملزمان کے خلاف کارروائی کرسکے گی جبکہ کسی رکن پارلیمنٹ یا سرکاری افسر کے خلاف کارروائی کیلئے بھی وزيراعليٰ  سندھ کی اجازت ضروری ہوگی۔

مزید پڑھیے: سندھ کابینہ میں کون ان، کون آؤٹ؟

رینجرزکے قیام اور اختیارات کی توثیق قانون کے مطابق سندھ اسمبلی سے کرائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ  رینجرز کے حوالے سے  اپنے تحفظات عسکری قیادت کے سامنے رکھیں گے۔ سماء

cm sindh

Rangers power

extension in rangers power

Tabool ads will show in this div