سندھ کابینہ میں کون ان ،کون آؤٹ؟

Collage

کراچی: پیپلزپارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کی تبدیلی کے فیصلے کے بعد نئے وزیراعلیٰ کے لیے سید مراد علی شاہ کا نام فائنل کرلیا گیا ہے۔ صوبائی کابینہ میں تبدیلی کےلیے بھی دبئي ميں پيپلزپارٹي کے بڑوں کي بيٹھک ميں بڑے فيصلے کرلیے گئے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روزسید قائم علی شاہ کو تبدیل کرنے کے فیصلے کے بعد سندھ کے نئے وزیراعلیٰ کیلئے مراد علی شاہ کا نام فائنل کرلیا گیا ہے۔ قائم علی شاہ آج دوپہر وطن واپسی پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو کواپنااستعفیٰ پیش کردیں گے ۔

گزشتہ روز دبئی میں پیپلز پارٹی قیادت کے اہم اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے مطابق سندھ کابینہ میں بھی اہم تبدیلیاں کی جائیں گی۔ آغا سراج درانی  اسپیکر اور شہلا رضا ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کے عہدے سے مستعفی ہوں گے جس کے بعد سکندرمیندھروکواسپیکرسندھ اسمبلی جبکہ ارم خالد کو ڈپٹی اسپیکر بنائےجانےکاامکان ہے۔

مزید پڑھیے: پیپلز پارٹی کا وزیراعلیٰ سندھ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

سندھ کی وزارت داخلہ کے لئے سراج درانی اورنثارکھوڑو کو موزوں قراردیاجا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سینئیر وزیر تعلیم نثارکھوڑو کو وزیرخزانہ بنانےکی تجویز بھی دی گئی ہے۔ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کو وزارت تعلیم کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نادرمگسی،منظوروسان، ناصرشاہ بھی نئی سندھ کابینہ کاحصہ ہوں گے جبکہ موجودہ وزیر داخلہ سندھ سہیل انورسیال، مشیر وزیراعلیٰ شرمیلا فاروقی اوروزیر بلدیات جام خان شورو کونئی صوبائی کابینہ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ نئی سندھ کابینہ میں کابینہ میں3خواتین ارکان کو بهی شامل کیا جائے گا۔ مورو سے نومنتخب رکن ضیاء النجار اور روبینہ قائم خانی کو وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سردارشاہ،فیاض بٹ، پیرمظہرالحق کے صاحبزادے  پیرمجیب الحق اور اصغرجونیجو بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیے: دبئی بیٹھک، رینجرز اختیارات میں توسیع کی منظوری آگئی

بتايا جاتا ہے کہ سندھ کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ وزیراعلیٰ  قائم علی شاہ کی کی منظوری سےہوا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداري رواں ہفتے کراچي پہنچیں گے جس کے بعد وہ سندھ ميں پارٹي قيادت سے رابطے کريں گے۔

رابطوں کے بعد سندھ کابینہ میں کی جانے والی تبدیلی کے فیصلوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ سماء

cm sindh

Sindh assembly

MURAD ALI SHAH

sindh cabinet

changes in sindh cabinet

new cm sindh

Tabool ads will show in this div