کراچی اور حیدرآباد میں آٹھ افراد ہلاک ، پچیس زخمی
اسٹاف رپورٹر
کراچی:پیپلز پارٹی کے رہنما ذوالفقار مرزا کے بیان کے بعد سندھ کے مختلف علاقوں میں احتجاج اور فائرنگ کے واقعات شروع ہو گئے۔۔ کراچی اور حیدرآباد میں خاتون سمیت آٹھ افراد ہلاک ، اور پچیس زخمی ہوگئے ۔۔۔ مشتعل افراد نے رات گئے تک کھلنے والے تمام بازار اور پیٹرول پمپس بند کرادیئے ،شہرقائد میں اب تک متعدد گاڑیاں بھی نذرآتش کر دی گئی ہیں۔۔۔
سندھ کے سینئر صوبائی ذوالفقارمرزا کے اشتعال انگیز بیان کے بعد ، کراچی ، حیدرآباد ، میرپور خاص سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کشیدگی پھیل گئی ،شہرقائد میں مشتعل افراد کی فائرنگ سے رات گئے تک کھلنے والی تمام دکانیں اوربازاراور پیڑول پمپس اورسی این جی اسٹیشنز بند ہوگئے ،ایم اے جناح روڈ ، رنچھوڑ لائن ، برنس روڈ ،، شاہ فیصل کالونی ، اورنگی ٹاؤن،گلشن اقبال اور گلستان جوہر،گلبہار، یورنیورسٹی روڈ، ناگن چورنگی، ملیر اور قائد آباد ،عثمان آباد، انچولی سوسائٹی، فیڈرل بی ایریا ، بفرزون،رنچھوڑ لائن، برنس روڈ، نارتھ کراچی، لانڈھی اور کورنگی، بلدیہ ٹاون میں بھی شدید فائرنگ ہوئی ،حب ریور روڈ پر احتجاج کرنے والوں پر پولیس نے فائرنگ کی، جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے ،جبکہ شہرقائد کے ٕمختلف علاقوں میں متعدد گاڑیوں کوبھی آگ لگادی گئی ،ادھر حیدر آباد کےعلاقے پکا قلعہ، لطیف آباد، لبرٹی، گڈزناکہ ،اور اسٹیشن روڈ پر فائرنگ کی گئی ،جکہ نوابشاہ ، میرپورخاص کے مختلف علاقے میں بھی فائرنگ کے واقعات کے بعد رات گئے کھلنے والی دکانیں بند کردی گئیںسماء