بھارت کا تین چینی صحافیوں کو ملک بدر کرنے کا حکم

2016-01-16-1452906550-373443-mediajournalistjpg نئی دہلی : بھارت کی جانب سے تین چینی صحافیوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق بھارت نے چین کے تین صحافیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ اتوار کو ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی حکام نے ان کے ویزا کی معیاد بڑھانے سے انکار کر دیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ ان میں سے ایک صحافی گزشتہ سات برس سے بھارت میں رہائش پزیر تھا۔ حکام نے ان صحافیوں کے ویزا میں توسیع سے متعلق درخواستوں کو منظور نہ کرنے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ تین چینی صحافی نئی دہلی اور ممبئی میں چینی سرکاری خبر رساں ادارہ کے لئے خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ سماء

CHINA

JOURNALIST

Chinese Journalist to Leave India

Tabool ads will show in this div