جامعہ کراچی، وفاقی اردویونیورسٹی کے تمام پرچے ملتوی
اسٹاف رپورٹر
کراچی: جامعہ کراچی اوروفاقی اردویونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس میں آج ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردئیے گئے ہیں۔
جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق شہر کی کشیدہ صورتحال کے باعث جامعہ کراچی میں آج تمام پرچے ملتوی کردئیے گئے ہیں۔
وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس میں بھی ہونے والے پرچے ملتوی کردئیے گئے ہیں۔
ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ سماء