لندن : برطانوی ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ سوشل ویب سائیٹس پر زیادہ وقت گزارنے والے لوگوں میں اکیلے پن کا احساس زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ماہرِ نفسیات نے کہا ہے کہ جو لوگ اپنا زیادہ تر وقت سوشل ویب سائیٹس پر گزارتے ہیں، ان میں اکیلے پن کے احساس کا شکار ہونے کا خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا ڈپریشن' کی کوئی واضح یا باقاعدہ تعریف دستیاب نہیں ہے، تاہم پھر بھی سوشل میڈیا پر اپنی شخصیت کا دوسروں سے موازنہ کرنے یا پھر سوشل میڈیا پر حاصل ہونے والے لائکس یا کمنٹس، جو کہ سوشل میڈیا پر موجودگی کے وقت ناگزیر ہیں، لوگوں میں اینگزائٹی اور احساس کمتری پیدا کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر لوگ تصاویر اور مختلف ذرائع سے دکھاوا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جو دوسرے کے لیے حسد اور احساسِ کمتری و محرومی کا باعث بنتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر موجود لوگ ایسی تصاویر دیکھ کر ایسا بھی محسوس کر سکتے ہیں کہ شاید ان کے علاوہ باقی تمام لوگ اپنی اپنی زندگیوں میں خوش اور مطمئن ہیں، جب کہ اکثر حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا۔ سماء