اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ : پاکستان 198 رنز پر ڈھیر، انگلینڈ کی دوبارہ بیٹنگ

2

مانچسٹر : اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں بارش بھی پاکستان کو فالو آن سے نہ بچاسکی، گرین شرٹس ٹیم محض 198 رنز پر ڈھیر ہوگئی، مصباح الحق نصف سنچری بناکر نمایاں رہے، ووکس نے 4 شکار کئے، ایلسٹر کک نے پاکستان کو فالو آن نہ کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے دوبارہ بیٹنگ شروع کردی۔

اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں انگلش ٹیم کے 589 رنز کے پہاڑ کے سامنے پاکستانی بلے بازوں نے روایتی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، گرین شرٹس بیٹنگ لائن انگلش بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، اوپنرز کے ساتھ ساتھ مڈل آرڈر بیٹسمین بھی تو چل میں آیا کا کھیل کھیلتے رہے۔

1a

تیسرے دن پاکستانی ٹیم 63.4 اوورز میں محض 198 رنز پر آؤٹ ہوگئی، کپتان مصباح الحق 52 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، انہوں نے 114 گیندوں پر 4 چوکے لگائے، وہاب ریاض 39 بنا کر آؤٹ ہوئے، انہوں نے 5 چوکے اور ایک چھکا لگایا، شان مسعود نے بھی 39 رنز بنائے، سرفراز احمد 26 رنز بناسکے۔

پاکستان کے 6 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، اظہر علی 1، یونس خان 1، راحت علی 4، اسد شفیق 4، یاسر علی ایک رن بنا کر پویلین لوٹے، محمد عامر 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

2a

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 4، بین اسٹوکس اور معین علی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جیمز اینڈرسن ایک وکٹ لے سکے۔ سماء

ENGLAND

Amir Sohail

ManchesterTest

3rd Day

Followon

Tabool ads will show in this div