اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ : پاکستان کے 119 رنز پر 8 کھلاڑی آؤٹ، فالو آن یقینی

1

مانچسٹر : اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں بارش بھی پاکستان کو فالو آن سے نہ بچاسکی، محض 119 رنز پر 8 بلے باز پویلین لوٹ گئے، مصباح الحق 22 رنز بنا کر انگلش بالرز کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔

اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں انگلش ٹیم کے 589 رنز کے پہاڑ کے سامنے پاکستانی بلے بازوں نے روایتی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، گرین شرٹس بیٹنگ لائن انگلش بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، اوپنرز کے ساتھ ساتھ مڈل آرڈر بیٹسمین بھی تو چل میں آیا کا کھیل کھیلتے رہے۔

تیسرے دن کھانے کے وقفے پر پاکستان نے 119 رنز کے مجموعے پر 8 وکٹیں گنوادیں، مصباح الحق 22 رنز بنا کر انگلش بولرز کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں، گرین شرٹس کو فالو آن سے بچنے کیلئے مزید 271 رنز درکار ہے۔

1a

دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے 4 وکٹوں پر 57 رنز بنائے تھے، گرین شرٹس کے 5 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، اظہر علی 1، یونس خان 1، راحت علی 4، اسد شفیق 4، یاسر علی ایک رن بنا کر پویلین لوٹے۔

شان مسعود 39 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، سرفراز احمد 26 بناسکے، کپتان 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 4 اور بین اسٹوکس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جیمز اینڈرسن ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرسکے۔ سماء

ENGLAND

ManchesterTest

3rd Day

Followon

Tabool ads will show in this div