چین میں بدترین سیلاب،225افراد ہلاک

china

بیجنگ: چین کے شمالی صوبے ہوبی میں سیلاب سے خوفناک تباہی ہوئی ہے۔ سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی  تعداد 225 ہوگئی ہے جبکہ سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق چھ روز قبل شروع ہونے والی بارشیں ختم ہوئیں تو  شہر کے شہر ڈوب چکے تھے اور سڑکیں دریا بن چکی تھیں۔ چین کا محکمہ موسمیات بھی شہریوں کواس سیلاب کی پیشگی اطلاع نہ دے سکا ۔

 سیلاب کے بعد زیادہ تر ہلاکتیں  لینڈ سلائیڈنگ سے ہوئیں۔ اس علاقے میں ایک سو پندرہ افراد ہلاک اور ایک سو گیارہ زخمی ہوئے۔ تین لاکھ افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔  سماء

LandSliding

CHINA

Tabool ads will show in this div