سی این جی اسٹیشنز کل رات سے 18 گھنٹوں کیلئے بند کردیئے جائیں گے

اسٹاف رپورٹ
کراچی: ملک بھر میں سی این جی بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔  سندھ میں گیس اسٹیشنوں کی بندش کے بارے میں سوئی سدرن اور گیس اسٹیشنز مالکان کے مذاکرات میں بندش کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔۔۔

کراچی سمیت صوبے بھر میں جمعرات کی رات گیارہ بجے سے جمعہ کی شام پانچ بجے تک سی این جی اسٹیشن بند رکھے جائیں گے ۔۔

ایس ایس جی سی اور سی این جی ایسوسی ایشن کے مذاکرات میں سی این جی اسٹیشن بند کرنے کا شیڈول تبدیل ہوا۔۔۔۔

فیصلے کے مطابق آج رات گیارہ بجے سے سی این جی اسٹیشن بند نہیں کیے جائیں گے۔۔۔ سندھ بھر میں جمعرات کو رات گیارہ بجے سے جمعہ کی شام پانچ کل رات گیارہ بجے تک سی این جی بند رکھیں جائیں گے۔۔۔

وزارت پیٹرولیم نے کراچی کے صنعتی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے کے ای ایس سی کو اضافی گیس دینے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد سندھ بھر میں یکم  دسمبر سے اکتیس جنوری تک ہفتے میں دو دن سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا اعلان کیا گیا۔۔

سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ۔۔ عدالت عالیہ  نے سندھ میں سی این جی اسٹیشن کی بندش کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا لیکن ایس ایس جی سی نے حکم امتناعی کے باوجود سندھ بھر میں دو روز کیلئے سی این جی اسٹیشن بند کر دیئے۔۔

سی این جی اسٹیشنز کی دو روزہ بندش کا دوسرا مرحلہ آج رات گیارہ بجے سے شروع ہونا تھا۔۔ سماء

سے

سی

فٹبال

جی

defeat

britain

moon

games

Tabool ads will show in this div