اسلام آباد : پاکستان نے کابل میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گرد مشترکا دشمن ہیں، ایسے عناصر کے خلاف متحد کو لڑنے کی ضرورت ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی جانب سے افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے اندوناک دھماکے پر افغان حکومت اورعوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کی کوشش میں تعاون کیلئے پُرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے دو خودکش حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد اسی تک جا پہنچی ہے، جب کہ زخمی ہونے والوں کی تعداد دو سو سے زائد ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے قبول کی گئی ہے۔ سماء