انجم عقیل پانچ روزہ ڈیمانڈ پرایف آئی کے حوالے

اسٹاف رپورٹر
اسلام آباد: نیشنل پولیس فاؤنڈیشن اراضی کیس میں انجم عقیل خان اور شریک ملزم عبدالحنان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔۔
انجم عقیل کے وکلاء کا کہنا ہے کہ ان کے موکل کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
نیشنل پولیس فاؤنڈیشن اراضی اسکینڈل کیس ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل اورشریک ملزم عبدالحنان کو اسلام آباد کے ڈیوٹی مجسٹریٹ عثمان علی اعوان کے روبرو پیش کیا گیا۔
ایف آئی اے نے عدالت سے ملزمان کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم انجم عقیل کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے کی جانب سے زمین کی برآمدگی  کیلئے ریمانڈ طلب کرنا منفرد مثال ہے برآمدگی کسی چیز کی ہوتی ہے اراضی کی نہیں۔
انجم عقیل کے وکلاء کا کہنا ہے کہ ان کے موکل کیخلاف جانبدارانہ کارروائی کی جا رہی ہے ۔
عدالت کو بتایا گیا کہ کیس کے تیسرے ملزم سابق آئی جی اسلام آباد پولیس افتخار چودھری کی گزشتہ روز گرفتاری کے بعد طبیعت ناساز ہونے پر انھیں ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ سماء

کے

حوالے

kolkata

Tabool ads will show in this div