میونخ؛ حملہ آور نے خودکشی کرلی،9 افراد ہلاک:جرمن پولیس

Jul 23, 2016

Screen grab shows covered body lying in street following shooting rampage at shopping mall in Munich

میونخ: جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ میونخ کے شاپنگ مال پر حملہ کرنے والے شخص نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی ہے، جبکہ حملہ آور کی فائرنگ سے 9 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔

جرمن پولیس کے مطابق مسلح شخص نے میونخ کے مصروف ترین شاپنگ مال پر حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ سے 10 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جبکہ حملہ آور کی فائرنگ سے 10 افراد زخمی بھی ہوگئے۔

جرمنی کے شہر میونخ کے شاپنگ مال پر حملہ،9 افراد ہلاک

فائرنگ واقعے کے بعد میونخ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کےلئے شہر میں فوج بھی طلب کرلی گئی ہے۔

اس سے قبل جرمن پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور کی تعداد تین سے چار ہے جس میں سے ایک نے خود کو گولی مارلی تھی جبکہ مزید تین کی تلاش جاری ہے۔

Screen grab shows special forces police officers standing guard following shooting rampage at shopping mall in Munich

وائٹ ہاوس سے جاری بیان کے مطابق امریکا نے میونخ میں فائرنگ واقعے کی مذمت کی ہے اور جرمنی کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ سماء

WHITE HOUSE

munich

state of emergency

shopping center

Tabool ads will show in this div