کراچی میں تین دن بعد رینجرز کی کارروائی،اسٹریٹ کرائم کا ملزم گرفتار
کراچی: شہر قائد میں تین دن بعد رینجرز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسٹريٹ کرائم ميں ملوث ملزم کو گرفتار کرليا ہے۔
ترجمان رينجرز کے مطابق ملزم يوسف کو پہلے سے گرفتار ملزم کي نشاندہي پر گرفتار کيا گيا۔ يوسف عرف کاکو ڈيڑھ سو وارداتوں کا اعتراف کرچکا ہے۔
یوسف عرف کاکو نے حالیہ کارروائی کا بھی اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ڈکيتي سات جولائي کو ابوالحسن اصفہاني کي ايک بيکري ميں کي تھي۔ سماء