ملتان میں زائد بلوں اور طویل لوڈشیڈنگ پر شہریوں کا پیمانہ صبر لبریز
اسٹاف رپورٹ
ملتان: ملتان میں زائد بلوں اور طویل لوڈشیڈنگ پر شہریوں کا پیمانہ صبر لبریز ہوا تو انہوں نے بچوں اور خواتین کے ہمراہ احتجاج کیا۔۔ مظاہرین نے ٹائر جلائے اور بجلی کے بلوں کو آگ لگادی
ملک میں بجلی کا بحران برقرار ہے۔۔ ملتان کے ٹی چوک پر طویل لوڈشیڈنگ پر شہریوں نے بچوں اور خواتین کے ہمراہ مظاہرہ کیا۔۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی اور اور بجلی کے بلوں کو بھی آگ لگا دی
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ زائد بل واپس لئے جائیں اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے. سماء