انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردوگان نے فوج میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوگان نے ناکام فوجی بغاوت کے بعد فوج میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لانے کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز سے باتیں کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ فوج میں تنظیم نو کے ذریعے باقی ماندہ باغیوں تک پہنچنا ممکن ہوگا۔

ترک صدر نے کہا کہ اب وہ بہت محتاط ہوگئے ہیں، ایک ہفتہ قبل حکومت پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش کے بعد سے ہزاروں فوجیوں اور افسروں کو برطرف کیا جا چکا ہے، ترک حکومت اس سازش کا الزام امریکا میں جلا وطن مسلم مبلغ فتح اللہ گولن پر عائد کر رہی ہے۔ سماء