بلاول بھٹو کی سینیر سیاستدان معراج محمد کے انتقال پر تعزیت

BILAWAL SOT 13-03 کراچی : پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیر سیاستدان معراج محمد خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے جایر پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیر سیاستدان معراج محمد خان کے انتقال پر گہرے غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ طلباء رہنما سے لے کر شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھی اور جمہوری کارکن تک معراج محمد خان کی زندگی بااصول اور بے داغ جدوجہد کا عکس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معراج محمد خان کا انتقال جمہوری قوتوں کا بڑا نقصان ہے، اس کی وجہ سے پیدا ہونے والا خلا مشکل سے بھر سکے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے معراج محمد خان کے لواحقین اور پیروکاروں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا کرے۔ سماء

BILAWAL BHUTTO

FUNERAL

LAID TO REST

Meraj Muhammad Khan

Veteran politician

Former Minister Dies in Karachi

Tabool ads will show in this div