کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیر سینیر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر معراج محمد خان کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی ہے۔
سینیر سیاست دان اور سابق وفاقی وزیر معراج محمد خان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ ڈی ایچ اے سلطان مسجد میں ادا کی گئی۔ جنازہ میں نامور شخصیات کے علاوہ عام شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مرحوم پاکستان پیپلز پارٹی کے بانیوں اور ذوالفقار علی بھٹو کے قریب ترین ساتھیوں میں سے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اخیتار کرلی تھی، مگر وہ کچھ عرصہ سے پی ٹی آئی کی عملی سیاست سے بھی دور ہو گئے تھے۔
مرحوم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے سابق صدر اور صحافیوں کے رہنماء منہاج برنا اور نامور شاعر وہاج محمد خان کے بھائی تھے۔ سماء