آزادکشمیرانتخابات میں ن لیگ نے میدان مارلیا

ajk

میرپور:آزاد کشمیر کے الیکشن میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا۔ اب تک کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ اکتیس نشستوں پر کامیابی کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ الیکشن کمیشن نے تمام حلقوں کے غیرحتمی، غیر سرکاری نتائج جاری کردیے۔ غیرحتمی نتائج کے مطابق آزاد جموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کے انتخابات میں اکتالیس حلقوں میں سے اکتیس پرمسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کی۔ پیپلزپارٹی اور مسلم کانفرنس کو تین ، تین نشستوں پر کامیابی ملی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کو دو نشستیں ملی ہیں۔

Ajk election Vs Iok Pkg 21-07

جموں و کشمیر پیلز پارٹی کو ایک نشست ملی جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔

مزید پڑھیے: پی ٹی آئی کا ن لیگ پر پری پول دھاندلی کا الزام

مظفرآباد ہو، باغ یا پھرمیرپور، بیشتر اضلاع میں مسلم لیگ ن کے امیدوار چھائے رہے۔ لیگی امیدواروں کے رہنما راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ جیت کا یقین پہلے سے تھا۔مسلم لیگ ن کے ن لیگ کے کارکنوں نے مختلف شہروں میں جیت کا شاندار جشن منایا۔

مظفرآباد ہو، باغ یا پھرمیرپور، بیشتر اضلاع میں مسلم لیگ ن کے امیدوار چھائے رہے۔ لیگی امیدواروں کے رہنما راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ جیت کا یقین پہلے سے تھا۔ مسلم لیگ ن کے ن لیگ کے کارکنوں نے مختلف شہروں میں جیت کا شاندار جشن منایا۔

مزید پڑھیے: پی ٹی آئی کا پری پول دھاندلی کا الزام بےبنیاد ہے، ن لیگ

واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیرمیں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں اکتالیس نشستوں کے لئے آٹھ جماعتوں کے چار سو تیرہ امیدوار میدان میں اترے۔ یہ آزاد کشمیر کے دسویں انتخابات تھے۔انتخابات میں اصل مقابلہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان تھا۔

LA 26 Pml N Jashan Dance Ex Neelam Ajk 21-07

خاص بات یہ تھی کہ کئی دہائیوں تک آزاد جموں و کشمیر پر حکمرانی کرنے والی مسلم کانفرنس نے اس بار تحریک انصاف کے ساتھ مل کر الیکشن میں حصہ لیا۔اکتالیس نشستوں میں سے انتیس پر آزاد کشمیر کے دس اضلاع میں پولنگ ہوئی جبکہ پاکستان میٕں مقیم مہاجرین کی بارہ نشستوں پر پاکستان کے مختلف شہروں میں ووٹنگ کی گئی۔

انتخابات میں چھبیس لاکھ سے زائد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر فوج تعینات کی گئی تھی۔ سماء

Legislative Assembly

Azad Kashmir Election

AJK Elections

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div