آزادکشمیر الیکشن،عمران خان کی ن لیگ کو مبارکباد
بنی گالہ: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آزاد کشمیر کے الیکشن میں شکست تسلیم کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کو جیت پر مبارکباد پیش کی ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اپنی ٹوئٹر پر مخالفين کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمير انتخابات ميں روايتی جماعت کی فتح ہوئی، ہم نے مضبوط حریف کا اچھا مقابلہ کیا۔
Even though traditionally party in power in Islamabad tends to win AJK elections, I would still like to congratulate PMLN for its AJK win.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 21, 2016
آزاد کشمیر کے الیکشن میں عمران خان نے جیتنے والے پی ٹی آئی کے امیدوار کو بھی مبارکباد پیش کی۔ سماء