کراچی پولیس نے کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد گرفتار کرلیے

Karachi Police Chapa Pkg 25-05 ZOHAIB

کراچی: پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق منگوپیر کے علاقے میر محمد گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی جس کے دوران دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد سمیع اللہ اور رفیع اللہ کا تعلق کالعدم تحریک طالبان افغانستان گروپ سے ہے۔ گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش جاری ہے۔

سچل کے علاقے میں بھی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ سماء

manghopir

arms recovered

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div