سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کو شکست

HDL 2300 21-07

مظفر آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود شکست کھا گئے، قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 3 سے مسلم لیگ ن کے چوہدری سعید نے کامیابی حاصل کرلی۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود کو مسلم لیگ ن کے چوہدری سعید نے بڑے 3 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دیدی۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے چوہدری سعید نے 19514 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل بیرسٹر سلطان محمود نے 16000 ووٹ حاصل کرسکے۔ سماء

USA

AzadKashmirElection

Sultan Mehmood

Tabool ads will show in this div