نیٹوحملہ،پاک افغان بارڈرسےاتحادی افواج کوسپلائی11ویں روزبھی بند

اسٹاف رپورٹ
چمن : نیٹوحملے کے بعد افغانستان میں اتحادی افواج کو چمن اورطورخم سرحد سے سامان کی ترسیل  گیارہویں روزبھی بند ہے ۔ جس سے افغانستان میں نیٹو کو مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان سے تیل اور دیگر سامان کی ترسیل بند ہوئی تو افغانستان میں نیٹو کا آپریشن بھی سست روی کا شکار ہو گیا۔


افغان حکام کے مطابق تیل کی قلت کی وجہ سے نیٹو نے آپریشن اور کارروائیوں میں کمی کردی ہے۔

قندھار کے کئی اضلاع میں جاری آپریشن ادھورا چھوڑ دیا گیا اور نیٹو کے فوجی اڈوں میں واپس لوٹ گئے ہیں۔ نیٹو کی معمول کی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔


افغان حکام کے مطابق صورتحال یہی رہی تو نیٹو کے پاس کھانے پینے کی اشیاء کا ذخیرہ بھی جلد ختم ہو جائے گا۔ افغان فوج بھی رسد بند ہونے سے مشکلات کا شکار ہے۔ 
 
نیٹو حملے کے بعد پاکستان سے افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کو سپلائی گیارہویں  روز بھی بند ہے۔ چمن اور طورخم کی سرحد پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔


ملک بھر میں نیٹو جارحیت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے اور عوام نیٹو سپلائی مستقل طور پر بند کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سماء

defeat

demand

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div