پیپلزپارٹی نے بھی ن لیگ پر دھاندلی کا الزام لگادیا
مظفر آباد : پیپلزپارٹی نے بی آزاد کشمیر الیکشن میں مسلم لیگ ن پر دھاندلی کا الزام لگادیا۔ عزادار شاہ کہتے ہیں سائنٹیفک بنیادوں پر دھاندلی کی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی آزاد کشمیر الیکشن میں مسلم لیگ ن پر دھاندلی کا الزام لگادیا، ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی پی آزاد کشمیر کہتے ہیں سائنٹیفک بنیادوں پر دھاندلی کی گئی، یہ لیڈر شپ کا نہیں، پانامہ لیکس کا کارنامہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کے نتائج پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، پیپلز پارٹی اپنے اُمیدواروں کا اجلاس جلد بلائے گی۔ سماء