پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 208 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 39306.79 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی کا رجحان رہا، سرمایہ کاروں اور مختلف بروکریج ہاﺅسز کی جانب سے حصص کی خریداری دیکھنے میں آئی، جس کی وجہ سے کے ایس ای 100 انڈیکس 208 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 39100، 39200 اور 39300 پوائنٹس کی 3 نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 39306.79 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 84.37 پوائنٹس کی تیزی سے 22774.52 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 85.51 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 361.84 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی، آل شیئر اسلامک انڈیکس 88.58 پوائنٹس کی تیزی سے 18317.92 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 349 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 198 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 128 کمپنیوں کے بھاﺅ میں مندی اور 23 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی باٹا (پاک) کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کی قیمت 120.10 روپے اضافے سے 4000.10 روپے، یونی لیور فوڈز کے حصص کے سودے 48 روپے کی تیزی سے 5200 روپے پر بند ہوئے۔ رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمت 181.03 روپے مندی سے 7118.97 روپے اور نیسلے پاک کے حصص کی قیمت 100 روپے کی کمی سے 7425 روپے رہ گئی۔ اے پی پی

PSX

Islambad

KSE100Index

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div