مری کے قریب بس الٹنے سے تین خواتین سمیت 15 زخمی
اسٹاف رپورٹر
مری: موہڑہ شریف عرس سے واپس آنے والے زائرین کی بس الٹنے سے تین خواتین سمیت پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔
موہڑہ شریف عرس سے واپس آنے والے زائرین کی بس کلڈنہ کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت پندہ افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسیکو ون ون ٹو ٹو نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال مری اور سی ایم ایچ منتقل کردیا جہاں پانچ مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
زخمیوں کا تعلق لاہور کے مختلف علاقوں سے بتایا جارہاہے۔