یاسر شاہ دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کرینگے، پی سی بی

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان رضا راشد نے کہا ہے کہ مایہ ناز اسپنر یاسر شاہ مکمل فٹ ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ وہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین (آج) سے مانچسٹر میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں شرکت کے قابل ہوں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ نیٹ میں بیٹنگ پریکٹس کرتے ہوئے یاسر شاہ کو بائیں کندھے پر گیند لگنے سے چوٹ لگ گئی تھی، ان کو ٹیم کے ڈاکٹر شین ہیز نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کیں اور بعد میں ان کے کندھے کی اسکیننگ کی گئی جو کہ بالکل ٹھیک آئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈاکٹر کو یقین ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں حصہ لینے میں انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ اے پی پی