ماڈل ایان علی کےوارنٹ گرفتاری جاری
راول پنڈی: ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے ہیں۔
ایان علی کو کسٹم انسپیکٹر قتل کیس میں گرفتارکرکے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ ایان علی کے وارنٹ گرفتاری علاقہ مجسٹریٹ گلفام لطیف بٹ نےجاری کئے۔عدالت نے ایان علی کو باقاعدہ طورپراس کیس میں ملزم قراردیاہے۔
کسٹم انسپیکٹر اعجاز کی بیوہ نے ایان علی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروایا ہے۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ ایان علی کو گرفتار کرکے ایک ماہ کے اندر عدالت میں پیش کیا جائے۔ ایان علی کو بیرون ملک جانے سے روکنے کا بھی عدالت نے حکم دیا تھا۔کسٹم انسپیکٹر زرغام دین ڈاکٹر ہارون کو بھی گرفتارکرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ سماء