پینٹا گون پاک فوج سے تعلقات کی مکمل بحالی کا خواہشمند

اسٹاف رپورٹ
واشنگٹن: پینٹا گون نے پاک فوج سے تعلقات کی مکمل بحالی کی خواہش کا اظہارکیا ہے ۔ امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ سرحدی چوکیاں ختم کرنے سے مہمند ایجنسی جیسے واقعات بڑھ سکتے ہیں۔

دوسری طرف نیٹوحملے کے بعد افغانستان میں اتحادی افواج کوپاکستان سے سامان کی ترسیل بارہویں روزبھی بند ہے ۔۔ جس سے افغانستان میں نیٹو کو مشکلات کا سامنا ہے ۔۔

امریکی محکمہ دفاع نے نیٹو حملے کے بعد پاک امریکا تعلقات کو انتہائی کشیدہ قرار دیا ہے ۔ پینٹاگون کے پریس سیکریٹری جورج لٹل کے مطابق نیٹو حملے کے بعد پاکستان نے سرحدی چوکیاں ختم کردی ہیں ۔۔ جس سے مہمند ایجنسی جیسے واقعات بڑھنے کے خدشات ہیں ۔۔

پینٹاگون کو امید ہے کہ پاکستان سرحدی چوکیاں جلد بحال کردے گا۔ ادھرامریکی دفترخارجہ کے ترجان مارک ٹوئنرکا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان اوراپنے وسیع ترمفاد میں اسلام آباد کی امداد جاری رکھے گا ۔

واشنگٹن پاکستان کے جمہوری اداروں اوراس کی معاشی صورتحال کو بہتربنانے کیلئے پُرعزم ہے ۔ دوسری طرف نیٹوحملے کے بعد افغانستان میں اتحادی افواج کو چمن اورطورخم سرحد سے تیل اور دیگر سامان کی ترسیل  بارہویں روزبھی بند ہے، جس کی وجہ سے افغانستان میں نیٹو کا آپریشن سست روی کا شکار ہوگیا ہے۔۔

افغان حکام کے مطابق تیل کی قلت کی وجہ سے نیٹو نے آپریشن اور کارروائیوں میں کمی کر دی ہے ۔۔ قندھار کے کئی اضلاع میں جاری آپریشن ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے ۔۔۔ نیٹو کی معمول کی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں ۔۔

افغان حکام کے مطابق صورتحال برقرار رہی تو نیٹو کے پاس کھانے پینے کی اشیاء کا ذخیرہ بھی جلد ختم ہوجائے گا ۔۔ افغان فوج بھی رسد بند ہونے سے مشکلات کا شکار ہے۔۔  سماء

خبر دیکھنے کیلئے ویڈیو کا بٹن کلک کیجئے

کی

کا

سے

registered

mehndi

Bhutto

مکمل

goal

Tabool ads will show in this div