پی سی بی نے بیٹنگ کوچ کیلئے درخواستیں طلب کر لیں
اسٹاف رپورٹر
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بلے بازوں کی مسلسل ناکامیوں کے بعد بیٹنگ کوچ کیلئے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔
پی سی بی کی طرف سے دیئے گئے اشتہارمیں امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں چارنومبرتک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور بھجوادیں ۔ امیدواروں کیلئےلیول تھری کوچنگ کورس اور کسی بھی قومی اور ریجنل ٹیم کے ساتھ بطورکوچ کام کرنے کا پانچ سالہ تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔