کشمیر کے حقائق تسلیم نہ کرنا بھارتی ہٹ دھرمی ہے، خورشید شاہ

Khursheed-Shah

اسلام آباد : کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کیخلاف خورشید شاہ نے احتجاجاً کالی پٹی پہن لی، کہتے ہیں نواز شریف کے بھارت سے ذاتی تعلقات مسئلہ کشمیر پر اثر انداز ہورہے ہیں، بھارت کی ہٹ دھرمی ہے کہ وہ کشمیر میں حقائق تسلیم نہیں کرتا۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو مسئلہ کشمیر پر کھل کربات کرنی چاہئے اور اس کیلئے تمام چینلز استعمال کئے جانے چاہئے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر او آئی سی کا اجلاس بلایا جانا چاہئے، ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی ہے کہ وہ کشمیر میں حقائق تسلیم نہیں کرتا، بے گناہ کشمیریوں کی جانیں ضائع ہورہی ہیں، پاکستان کا بچہ بچہ نہتے کشمیری عوام کے احتجاج میں برابر کا شریک ہے۔ سماء

NawazSharif

KhursheedShah

Tabool ads will show in this div