ایف بی آرکاسیلزٹیکس کیلئےآٹومیٹیڈسسٹم فعال
اسلام آباد: ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کی وصولی کیلئے آٹومیٹڈ سسٹم پر عمل درآمد شروع کر دیا۔ سرکاری دفاتر اور وزارتوں کو صرف سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے حامل دکانداروں سے خریداری کی ہدایت کر دی گئی۔
نیو آٹومیٹڈ سسٹم کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس اور ایف بی آر نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر رکھنے والوں کی آن لائن تصدیق کی جا سکے گی۔ سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر نہ رکھنے والے تاجروں سے فل ریٹ پر ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
ایف بی آر نے سرکاری دفاتر اور وزارتوں کو صرف سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے حامل دکانداروں سے خریداری کی ہدایت کی ہے۔ سیلز ٹیکس کا دس، بیس اور سو فیصد ریٹس کا اطلاق آٹومیٹڈ سافٹ ویئر کے ذریعے ہوگا۔ سماء