کراچی کوصاف کرو،وزیراعلی کی وارننگ بےاثر

Garbage Khi Pkg 20-07 Ayaz

کراچی: وزیراعلی قائم علی شاہ کی شہر کو صاف کرنےکی وارننگ کا آج تیسرا روز ہے۔تاہم کراچی انتظامیہ کی روایتی سستی برقرار ہے اور کئی علاقوں میں کچرے کے پہاڑ موجود ہیں۔

قائم علی شاہ  نے تو وارننگ دے دی لیکن لگتا ہےکہ کراچی انتظامیہ تک احکامات پہنچے نہیں ہیں۔ وزیراعلی کی بات پر حکام توجہ دینے کو تیار نہیں۔

شہر کے کئی علاقے اب بھی کچرے کا ڈھیر بنے ہوئے ہیں۔صدر، اردو بازار کھارادر، رنچھوڑ لائن، گولیمار گلشن اقبال،صفورا گوٹھ، جہانگیر روڈ اور لیاری سمیت کئی علاقوں میں کچرے کے ڈھیر پہاڑ بن گئے ہیں لیکن انہیں اُٹھانے والا کوئی نہیں۔بیشترمقامات پر کچرے کے انبار نے ٹریفک کی روانی متاثر کر رکھی ہے۔

بدبو اور تعفن سے بیماریاں پھوٹنے کا اندیشہ بھی ایک الگ داستان ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ آخر اُنہیں کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔انتظامیہ کی آپس میں کوئی چپقلش ہے تو اسے اپنے تک رکھیں،عام لوگوں کو کیوں اس میں گھسیٹا جا رہا ہے۔  سماء

sindhi

cleanliness campaign

Tabool ads will show in this div