ٹیکنالوجی

حاجیوں کی سہولت کیلئے نئی موبائل فون ایپلی کیشن متعارف

A Muslim pilgrim takes a photo with his mobile phone from atop a rocky hill called the Mountain of Mercy, on the Plain of Arafat, near the holy city of Mecca, Saudi Arabia, Wednesday, Sept. 23, 2015 during the hajj pilgrimage. Mount Arafat, marked by a white pillar, is where Islam's Prophet Muhammad is believed to have delivered his last sermon to tens of thousands of followers some 1,400 years ago, calling on Muslims to unite. (AP Photo/Mosa'ab Elshamy)

اسلام آباد : حج 2016ء کے موقع پر تمام پاکستانی حاجی قرآن پاک کی تلاوت، فریضہ حج کی ادائیگی کے حوالے سے تربیتی مواد سمیت ہر قسم کی معلومات اپنے اسمارٹ فون پر موجود ایپلی کیشن کے ذریعے حاصل کرسکیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال پاکستانی حاجیوں کی سہولت کیلئے وزارت مذہبی امور نے ایسی اسمارٹ فون ایپلی کیشن پر کام شروع کردیا ہے جس کے ذریعے اسمارٹ فونز رکھنے والے حجاج قرآن پاک کی تلاوت کر سکیں گے۔

6a

ذرائع کا کہنا ہے کہ حجاج کرام کو ایپلی کیشن کے ذریعے فریضہٴ حج کی ادائیگی کے حوالے سے تمام تر طریقہ کار سمیت حج اور حجاز مقدس سے متعلق ہر قسم کی معلومات اس ایپلی کیشن کے ذریعے میسر ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے آئندہ ہفتے تک یہ ایپلی کیشن جاری کردی جائے گی۔ اے پی پی

MOBILE

APPLICATION

Minister for Religious Affair

Quraan

Tabool ads will show in this div