وفاقی کابینہ کااجلاس،وزیراعظم صدرکی بیماری سےمتعلق اعتمادمیں لیں گے

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے سینیررہنماؤں کا اسلام آباد میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس صدر واپسی اور قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات کے بعد طلب کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے آج  وفاقی کابینہ کے اجلاس میں صدرکی بیماری سے پیدا ہونے والی صورت حال پرکابینہ کو اعتماد میں لینےکا فیصلہ کیا ہے۔


وفاقی کابینہ کے اجلاس میں توانائی بچت پلان، کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد اور اشیاء خورونوش کی قمیتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں نیٹو حملوں اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔


وزیر اعظم کابینہ کو صدر زرداری کی بیماری سے متعلق پیدا ہونے والی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد کو لیں گے۔ سماء

games

spy

comedian

Tabool ads will show in this div