پاکستانی کرکٹ کی’’کھیل سے کھلواڑ

Jul 19, 2016
image سنا تھا ملک ميں اقتدار کے ليے ’’بڑي سياست‘‘ ہوتي ہے اور اکثر کاميابي کے ليے ’’ بری سياست‘‘ کرنا پڑتي ہے جسے کبھي ’’ہارس ٹريڈنگ‘‘ کبھي ’’لوٹا سياست‘‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے، ليکن پتہ چلا کہ ملکي سياست تو کچھ بھي نہيں جو پاکستاني کرکٹ کے ’’کھيل کے ميدان ميں کھلواڑ‘‘ ہوتا ہے وہ سياست‘‘ سے بہت آگے کي چيز ہے۔ پاکستاني کرکٹ ميں ’’کھلاڑي‘‘ ہو يا ’’ افسر‘‘ يا ’’نوکر‘‘ سب کے سب جوڑ توڑ ميں لگے رہتے ہيں، کوئي ’’اقتدار بچانے‘‘ ميں تو کوئي ’’مال بنانے‘‘ ميں۔ کھلاڑي اپني جگہ بچانے کے ساتھ ساتھ دوسرے کے ليے دروازے بند کرنے پر تلے رہتے ہيں۔ پاکستاني کرکٹ ميں جو ’’اچھا‘‘ ہوتا ہے وہ ’’چلتا‘‘ نہيں يا يوں کہيں کہ اسے چلنے نہيں ديا جاتا۔ آج کل بھي کرکٹ بورڈ ميں ’’کھلواڑ‘‘ عروج پر ہے۔ بورڈ تو حصوں ميں تقسيم ہے۔ ايک بڑا ’’شاہ خرچيوں‘‘ ميں مصروف ہے۔ چھٹيوں پر بھي بورڈ کے ’’پيسے‘‘ کا بے دريغ استعمال کررہا ہے۔ دوسرا بڑا ’’پي ايس ايل‘‘ کے ليے پيسے بہا رہا ہے۔ چلو يہاں تو کچھ فائدہ مل جائے گا ليکن اتنا نہيں جتنا ’’بتايا‘‘ جاتا ہے يا ’’گايا‘‘ جاتا ہے۔ يہ دو صاحبان کے معاملے ميں بورڈ ہي دو حصوں ميں تقسيم نہيں اطلاعات يہ ہيں کہ ’’کھلاڑي‘‘ بھي ’’پريشان‘‘ رہتے ہيں کس صاحب کي سنيں کس کي نہ۔ اپوزيشن‘‘ اچھي چيز ہوتي ہے جو متحرک رہنے پر ’’مجبور‘‘ کرتي ہے ليکن ايک ادارے کے اندر   اپوزيشن‘‘ اس حد تک بڑھ جائے تو ادارے کو بھي اور اس کي ’’پراڈکٹ‘‘ کو بھي تباہ کرديتي ہے۔ ويسے ’’وزيراعظم‘‘ پاکستان کرکٹ کے ’’بڑے‘‘ بلکہ ’’بہت بڑے‘‘ ہيں ليکن انہيں اور بھي کئي ’’غم‘‘ ہيں اس ليے ان کے پاس کرکٹ ليے وقت ذرا ’’کم‘‘ ہے۔ Cricket-Final-Pakistan1 سوال يہ پيدا ہوتا ہے کہ بورڈ ميں ’’بڑھتا بگاڑ‘‘ اور پاني کي طرح خرچ ہوتا ’’مال‘‘ اس کي کوئي فکر کرے گا؟ يا جلد ہي پاکستاني کرکٹ کا جنون ’’انا للہ وانا اليہ راجعون‘‘ ہوجائے گا؟ يہ بات ماننا پڑے گي کہ پاکستان کرکٹ ٹيم جتنا بھي اچھا کرلے جب تک بورڈ اچھا نہيں ہوگا ہماري کرکٹ پروان نہيں چڑھے گي اور کرکٹ پروان نہيں چڑھے گي تو پھر بيک اپ کھلاڑي بھي نہيں سامنے آئيں گے۔ l_8961_123617_updates بيک اپ کھلاڑي نہيں ہوں گے تو ’’شاہد آفريدي‘‘ پھر يہي کہيں گے کہ ’’ان سے بہتر کوئي نہيں‘‘ اور پاکستان ميں ’’ٹيلنٹ‘‘ نہيں ’’سوري‘‘ ويسے يہ ٹيلنٹ ہي ہے کہ ’’مصباح الحق‘‘ بياليس سال سے زائد کے ہوکر لارڈز ميں سنچري بھي لگاتے ہيں اور ڈنڈ بھي۔ boom-boom-cricket-pakistan-25650543-1024-768 بات سميٹتے ہوئے کہوں گا کہ ايک دو اچھي چيزوں کے پيچھے بہت ساري برائيوں کو چھپانے کے بجائے ان کے خاتمے کے ليے ’’وزيراعظم‘‘ کو متحرک ہونا پڑے گا تب ہي کرکٹ اور بورڈ بہتر ہوگا ورنہ ’’اللہ ہي حافظ‘‘۔ سماء
Tabool ads will show in this div