ڈاکٹر طاہر القادری کی حمایت کرتے ہیں، آل پاکستان مسلم لیگ
اسٹاف رپورٹر
دبئی: آل پاکستان مسلم ليگ کے ترجمان بيرسٹرمحمد علي سيف نے کہا ہے کہ ڈاکٹرطاہر القادري کي حمايت کرتے ہيں اورموجودہ حکومت ناکام ہوچکي ہے۔
دبئي ميں ميڈيا سے خطاب ميں بيرسٹرسيف نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ موجودہ حکومت کي بہت بڑي ناکامي ہے۔ ملک مسلسل بحرانات کا شکار ہے۔
بيرسٹر سيف نے کہا کہ اس حکومت کو اب ختم ہوجانا چاہيئے۔
آل پاکستان مسلم ليگ اپني تحريک آگے بڑھائے گي۔ بہت جلد پرويز مشرف پاکستان ميں ہوں گے۔ شفاف انتخابات صرف بےداغ نگراں حکومت ہي ممکن بناسکتي ہے۔